ملائیشیا: تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے درجنوں افراد لاپتہ، 7 لاشیں برآمد
Malaysia: Dozens missing after migrant boat capsizes, 7 bodies recovered
تھائی لینڈ اور ملائیشیا کی سرحد کے قریب تارکین وطن کی ایک کشتی الٹنے کے بعد کم از کم سات لاشیں برآمد کر لی گئیں، کشتی میں 300 افراد سوار تھے۔غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کشتی میں تقریباً 300 افراد سوار تھے جن میں سے صرف 10 کو زندہ بچایا گیا ہے، جبکہ ایک خاتون کی بھی لاش ملی ہے، درجنوں افراد تاحال لاپتا ہیں۔ملائیشیا کی ریاستوں قداح اور پرلیس کے سمندری اتھارٹی کے سربراہ ایڈمرل روملی مصطفیٰ نے بتایا کہ کشتی تین روز قبل میانمار کے علاقے بوٹھی داونگ سے روانہ ہوئی تھی، جس پر تقریباً 300 افراد سوار تھے۔حکام کے مطابق زندہ بچ جانے والوں میں تین میانماری، دو روہنگیا اور ایک بنگلہ دیشی باشندہ شامل ہیں، ریاستی خبر رساں ادارے برناما نے قداح کے پولیس چیف عزلِی ابو شاہ کے حوالے سے بتایا کہ تمام مسافر ملائیشیا کی جانب جا رہے تھ...

