پشاور سے گُڑ کی آڑ میں ساڑھے 10 کلو چرس کی دوحہ اسمگلنگ ناکام
The smuggling of 10 and a half kilos of hashish from Peshawar to Doha in the guise of molasses failed
پشاور سے گُڑ کی آڑ میں ساڑھے 10 کلو گرام چرس کی دوحہ اسمگلنگ ناکام بنادی گئی۔ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے پشاور ایئر پورٹ سے گُڑ کی آڑ میں ساڑھے دس کلو گرام سے زائد چرس کی دوحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس حکام کے مطابق مسافر حسن ابراہیم دوحہ کی پرواز پر سفر کیلئے پشاور ایئر پورٹ پہنچا تھا۔مسافر اپنے سامان میں گُڑ سے بھرا پلاسٹک کا ایک ڈبہ بھی لے جا رہا تھا۔ترجمان کے مطابق تلاشی کے دوران اے ایس ایف کے ماہر عملے نے پلاسٹک کے ڈبے کو مشکوک قرار دیا جس کی تفصیلی تلاشی کے دوران گُڑ میں چھپائی گئی 10.60 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی۔ملزم کو برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا۔
The smuggling of 10 and a half kilograms of hashish from Peshawa...

