.پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی رہا
PTI members of the National Assembly.
پارلیمنٹ لاجز میں مقیم پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے گرفتار اراکین قومی اسمبلی کو رہا کردیا گیا ۔ رہا ہونے والے ارکان قومی اسمبلی میں شیر افضل مروت، شاہ احد، نسیم شاہ، شیخ وقاص اکرم، عامر ڈوگر، یوسف خان، نعیم علی اور اویس احمد جکھڑ شامل ہیں،واضح رہے کہ پارلیمنٹ لاجزمیں مقیم پی ٹی آئی ایم این ایزجوڈیشل حراست میں تھے، جوڈیشل مجسٹریٹ نے گرفتار ایم این ایز کی رہائی کےاحکامات جاری کئے تھے،انسداد دِہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے گرفتار ایم این ایز کی 30، 30 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی ایم این ایز پر تھانہ سنگجانی، ترنول، نون اور تھانہ سنبل میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں،واضح رہے کہ 8 ستمبر کو پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں سیاسی قوت کا مظاہر...


