لکی مروت: جرگے کے دوران فائرنگ سے سب انسپکٹر سمیت 2 افراد جاں بحق
Lucky Marwat: 2 people including a sub-inspector were killed in firing during the Jirga
ضلع لکی مروت میں جرگے کے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ضلع لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ میں گنڈی چوک پر شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے فریقین کے درمیان ہونے والے جرگے کے دوران فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔جاں بحق افراد میں سب انسپکٹر رضوان اللہ وزیر تحصیل دوسلی اور خطاب اللہ شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں اقبال،عرفان اللہ اور محمد انور شامل ہیں۔اقبال وزیر کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نورنگ میں ابتدائی طبی امداد کے بعد بنوں ریفر کردیا ہے، زخمی اقبال وزیر جاں بحق ہونےوالے خطاب اللہ کے بھائی ہیں۔
Two people were killed and three injured in firing during a jirga in Lakki Marwat district.Two people were killed and three others were injured during the jirga between the...


