لکی مروت میں کارروائی، 2 اغوا کار گرفتار، 2 مغوی بازیاب
Operation in Lakki Marwat, 2 kidnappers arrested, 2 hostages rescued
لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ میں پولیس نے کارروائی کر کے 2 اغواء کار گرفتار کر لیے اور 2 مغویوں کو بازیاب کروا لیا۔پولیس نے گنڈی چوک پر مشکوک کار کو رکنے کا اشارہ کیا تو کار سوار افراد نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 2 اغواء کاروں کو گرفتار کر لیا، جبکہ ملزمان کا ایک ساتھی فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان سے 3 کلاشنکوف، 1400 گرام سونا اور 27 لاکھ روپے برآمد کر لیے گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ بازیاب مغویوں کا تعلق سرگودھا سے ہے۔
Police arrested two kidnappers and rescued two hostages in the Sarai Naurang area of Lakki Marwat.When the police signaled a suspicious car to stop at Gundi Chowk, the occupants of the car opened fire on the police. The police retaliated and arrested two kidnapp...



