ضلع کرم میں دوران آپریشن مزید 2 بنکرز ختم، آج متعدد تباہ کئے جائینگے
Two more bunkers destroyed during operation in Kurram district, several more to be destroyed today
ضلع کرم میں امن معاہدے پر عمل درآمد جاری ہے، گزشتہ روز مزید 2 بنکرز ختم کر دیئے گئے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق امن معاہدے پر عمل کرتے ہوئے اب تک کل 10 بنکرز کو تباہ کیا گیا، آج متعدد بنکرز کو ختم کرنے کیلئے آپریشن ہوگا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرم میں 250 سے زائد غیر قانونی بنکرز قائم ہیں، دونوں فریقین کی جانب سے قائم بنکرز کو تباہ کیا جا رہا ہے، انتظامیہ، پولیس، سی اینڈ ڈبلیو سمیت دیگر اداروں کے تعاون سے بنکر ختم کئے جا رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ روز 120 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ بحفاظت پہنچا، قیام امن کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
The implementation of the peace agreement is underway in Kurram district, 2 more bunkers were dismantled yesterday.According to the distric...

