Sunday, April 5Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Tag: kurram situation

پانچ سو چھ گاڑیوں پر مشتمل امدادی سامان قافلہ پارا چنار پہنچ گیا
اہم خبریں

پانچ سو چھ گاڑیوں پر مشتمل امدادی سامان قافلہ پارا چنار پہنچ گیا

The aid convoy consisting of five hundred and six vehicles reached Para Chinar تیرہ مارچ کو 506 گاڑیوں پر مشتمل سامان رسد کا ایک بڑا قافلہ پارا چنار پہنچ گیا۔قافلے میں اشیاء خوردونوش کے علاوہ پیٹرولیم مصنوعات بھی بجھوائی گئی جبکہ کرم میں امن معاہدے کے تحت بنکروں کی مسماری اور ان سے منسلک خندقوں کو ختم کرنے کا عمل بھی جاری ہے ۔اب تک 483 بنکر مسمار کیے جا چکے ہیں اور 4250 فٹ لمبی منسلک خندقیں ختم کی جا چکی ہیں ، امن معاہدے کے تحت ہتھیاروں کو مرحلہ وار ریاست کے پاس جمع کروانے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ On March 13, a large supply convoy consisting of 506 vehicles reached Parachinar. In addition to food items, petroleum products were also sent in the convoy, while the process of demolishing bunkers and removing the trenches connected to them under the peace agreement in Kurram is also underw...
ضلع کرم میں دوران آپریشن مزید 2 بنکرز ختم، آج متعدد تباہ کئے جائینگے
اہم خبریں

ضلع کرم میں دوران آپریشن مزید 2 بنکرز ختم، آج متعدد تباہ کئے جائینگے

Two more bunkers destroyed during operation in Kurram district, several more to be destroyed today ضلع کرم میں امن معاہدے پر عمل درآمد جاری ہے، گزشتہ روز مزید 2 بنکرز ختم کر دیئے گئے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق امن معاہدے پر عمل کرتے ہوئے اب تک کل 10 بنکرز کو تباہ کیا گیا، آج متعدد بنکرز کو ختم کرنے کیلئے آپریشن ہوگا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرم میں 250 سے زائد غیر قانونی بنکرز قائم ہیں، دونوں فریقین کی جانب سے قائم بنکرز کو تباہ کیا جا رہا ہے، انتظامیہ، پولیس، سی اینڈ ڈبلیو سمیت دیگر اداروں کے تعاون سے بنکر ختم کئے جا رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ روز 120 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ بحفاظت پہنچا، قیام امن کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ The implementation of the peace agreement is underway in Kurram district, 2 more bunkers were dismantled yesterday.According to the distric...
کرم کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، گورنر کے پی
اہم خبریں

کرم کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، گورنر کے پی

Situation in Kurram is improving, says Governor KP گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کرم کی صورتحال بہتر ہوتی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کرم میں صوبائی حکومت کو کام کرنے کی ضرورت ہے۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سےجب 500 ارب روپے کی بات کرو تو وہ غصے میں آ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی پولیس پر 500 ارب روپے خرچ کیوں نہیں کیے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ کرم میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، قلت برقرار ہے، شہری آٹے، چینی، سبزی، گیس اور پیٹرول کے لیے پریشان ہیں۔اشیاء کی قلت کے ساتھ ساتھ ان کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ Khyber Pakhtunkhwa Governor Faisal Karim Kundi has said that the situation in Kurram is improving.He said that the provincial government needs to work in Kurram.Faisal Karim Kundi said that when you talk to the Chief Minister abou...
لوئر کرم: شرپسندوں کیخلاف کارروائیاں دوسرے روز بھی جاری
اہم خبریں

لوئر کرم: شرپسندوں کیخلاف کارروائیاں دوسرے روز بھی جاری

Lower Karam: Operations against miscreants continued for the second day لوئر کرم کے علاقوں میں شرپسندوں کے خلاف کارروائیاں دوسرے روز بھی جاری ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں شرپسندوں کے خلاف جاری کارروائیاں کے دوران کرفیو نافذ ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لوئر کرم کے متاثرہ علاقوں میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے دستے بھی موجود ہیں۔لوئر کرم کے متاثرہ علاقوں سے اب تک 20 خاندان گھر خالی کر چکے ہیں، کچھ متاثرہ خاندان رشتے داروں کے گھر اور کچھ ہنگو منتقل ہوئے ہیں۔کمشنر کوہاٹ نے کہا کہ کرم میں کارروائیاں مقامی افراد کے خلاف نہیں بلکہ شرپسندوں کے خلاف کی جا رہی ہے۔دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ پشاور کرم شاہراہ بدستور 3 ماہ سے بند ہے، ادویات اور اشیائے خورونوش کی قلت ہے۔ Operations against miscreants in Lower Kurram areas are continuing for the second day as well.According to t...
کرم میں سنگین صورتحال، بنکرز مسماری کا عمل وقتی طور پر معطل
اہم خبریں

کرم میں سنگین صورتحال، بنکرز مسماری کا عمل وقتی طور پر معطل

Serious situation in Kurram, demolition of bunkers temporarily suspended کرم میں گزشتہ روز دہشتگرد حملے کے بعد صورتحال سنگین ہے جس کے باعث بنکر مسمار کرنے کا آپریشن وقتی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ روز دو بنکرز میں بارودی مواد نصب کر دیا گیا تھا اور 10 بنکروں کو مسمار کیا جانا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امدادی سامان کی ترسیل کا آپریشن بھی عارضی طور پر معطل ہے، امدادی اشیاء کا سامان ٹل کینٹ میں موجود ہے جس کی کلیئرنس نہ ہو سکی ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور حکومت معاملات کو کنٹرول کرنے کیلئے کرم میں موجود ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کرم جانے والے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے میں دو اہلکار شہید ہو چکے جبکہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 حملہ آور ہلاک ہوگئے تھے۔ The situation is serious after the terrorist attack in Karam yesterday due to which the...
کرم جانے والے تیسرے قافلے پر راکٹ فائر
اہم خبریں

کرم جانے والے تیسرے قافلے پر راکٹ فائر

Rocket fire on the third convoy going to Karam بگن میں کرم جانے والے تیسرے قافلے پر راکٹ فائر کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق راکٹ لگنے سے قافلے کی ایک گاڑی کو نقصان پہنچا ہے جبکہ اس افسوس ناک واقعے میں اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔واضح رہے کہ کُرم جانے والا یہ تیسرا قافلہ تھا۔قافلے میں شامل گاڑیاں واپس ٹل روانہ ہو گئی ہیں جبکہ چھپری چیک پوسٹ سے بھی مال بردار گاڑیاں واپس آ رہی ہیں۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ضلع کُرم کے لیے ٹل کینٹ سے روانہ ہونے والے تیسرے قافلے کے پہلے مرحلے میں 35 مال بردار گاڑیاں کُرم روانہ کی گئی تھیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق مال بردار گاڑیوں میں دوائیں، سبزی، پھل اور کھانے پینے کی چیزیں شام تھیں۔قافلے کی سیکیورٹی کے لیے پولیس، ایف سی اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔تیسرے قافلے کے دوسرے مرحلے میں مزید گاڑیاں آج ہی کُرم روانہ...
Optimized by Optimole