کشمور: کچے میں پولیس آپریشن کے دوران مغوی مقامی صحافی بازیاب
Kashmore: Local journalist kidnapped during police operation in Kutch rescued
کشمور کے کچے میں پولیس آپریشن کے دوران مغوی مقامی صحافی فیاض سولنگی کو بازیاب کرا لیا گیا۔ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع پر ایس ایس پی کشمور کی قیادت میں کچے میں آپریشن کیا گیا، کچھ مشکوک افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔ناصر آفتاب کے مطابق مغوی صحافی کو بازیابی کے بعد خیرپور منتقل کیا جا رہا ہے، فیاض سولنگی کو 3 روز قبل خیرپور سے اغوا کیا گیا تھا۔ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے فیاض سولنگی پر تشدد کی ویڈیو بھی وائرل کی تھی۔
Fayyaz Solangi, a kidnapped local journalist, was rescued during a police operation in Kachhmore.DIG Larkana Nasir Aftab says that an operation was conducted in Kutch under the leadership of SSP Kashmore on a tip-off, some suspicious persons have also been d...



