لاہور: 4 گوداموں، رکشہ سے بیمار و مردہ جانور برآمد
Lahore: Sick and dead animals recovered from 4 warehouses, rickshaw
پنجاب سیفٹی ٹاسک فورس کی جانب سے لاہور کی بکر منڈی میں کریک ڈاؤن کیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق دورانِ چیکنگ 4 گوداموں اور ایک رکشہ سے مضرِصحت گوشت پکڑا گیا۔انہوں نے بتایا ہے کہ 4 گوداموں سے بیمار مردہ جانور برآمد ہونے پر مالکان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔عاصم جاوید نے بتایا ہے کہ لوڈر رکشہ میں کم عمر اور بیمار جانور گوشت تیار کرنے کے لیے لائے جا رہے تھے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان گوداموں میں چھپ کر مردہ جانوروں کا گوشت تیار کر رہے تھے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ذبح شدہ ظاہر کرنے کے لیے مردہ جانوروں کی گردن پر کٹ لگائے جا رہے تھے۔
The Punjab Safety Task Force cracked down on the Bakar Mandi in Lahore.According to DG Food Authority Asim Javed, unsafe meat was seized from 4 warehouses and a r...


