Tuesday, April 14Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Tag: jobs in pakistan

انتظامیہ کی ہٹ دھرمی، اسلام آباد کے باسی مضر صحت پانی پینے پر مجبور
اہم خبریں

انتظامیہ کی ہٹ دھرمی، اسلام آباد کے باسی مضر صحت پانی پینے پر مجبور

Administration's stubbornness forces residents of Islamabad to drink unsafe water اسلام آباد میں جہاں پانی نایاب ہوتا جارہا ہے وہیں پر دستیاب پانی بھی مضر صحت ہے اور شہری صاف پانی سے محروم ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے 36 فلٹریشن پلانٹس، 42 فیصد واٹر ورکس اور 17 فیصد ٹیوب ویلز کا پانی مضر صحت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔دنیا نیوز کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق شہر اقتدار کے 36 فلٹریشن پلانٹس کا پانی پینے کے لیے ٹھیک نہیں ہے، اس کے علاوہ 22 ٹیوب ویلز کا پانی مضر صحت ہے جبکہ اسلام آباد کے 12 آبی ذخائر میں سے 5 آبی ذخائر کا پانی بھی مضر صحت قرار دیا جا چکا ہے۔دستاویزات کے مطابق سملی ڈیم ریزوائر، شہزاد ٹاؤن ٹینکی، شاہدرہ واٹر ورکس کا پانی ٹھیک نہیں ہے، اسلام آباد کے سیکٹر ایف کے 30 فیصد، سیکٹر ایچ کے 21 فیصد کے ٹیوب ویلز کا پانی صاف نہیں ہے، شہر کی سوسائیٹیز اور ٹاؤنز کے فلٹریشن پلانٹ...
لیسکو نے ڈیفالٹرز اور بجلی چوروں کے خلاف رینجرز کی مدد مانگ لی
اہم خبریں

لیسکو نے ڈیفالٹرز اور بجلی چوروں کے خلاف رینجرز کی مدد مانگ لی

Lesco sought the help of Rangers against defaulters and power thieves لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے ڈیفالٹرز اور بجلی چوروں کے خلاف رینجرز کی مدد مانگ لی۔اس حوالے سے لیسکو انتظامیہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ٹاپ 100 ڈیفالٹرز کے خلاف آپریشن ہو گا، پہلے مرحلے میں اوکاڑہ سرکل میں رینجرز معاونت کرے گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اوکاڑہ سرکل کے سرحدی اور دور دراز دیہات میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن ہوگا، لیسکو سٹاف کے ساتھ رینجرز آپریشن پر ساتھ ہوگی، اس کے علاوہ قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ سرکل میں بھی بجلی چوروں کے خلاف آپریشن ہوگا۔جاری نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ ان سرکلز میں ڈیفالٹرز اور لاسز زیادہ نکلے، لیسکو نے اس معاملے کو انتہائی حساس قراردیا ہے،افسران سے ڈیفالٹرز کی فہرستیں 2 روز میں مانگ لی ہیں۔ Lahore Electric Supply Company (LESCO) sought the help of...
Optimized by Optimole