جدہ ایئرپورٹ پر ایک دن میں مسافروں کی آمدورفت کا نیا ریکارڈ
New record of passenger traffic in one day at Jeddah Airport
جدہ ایئرپورٹس کی جانب سے جاری کردہ اعداوشمار میں بتایا گیا ہے کہ جدہ ایئرپورٹ نے ایک دن میں مسافروں کی تعداد کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے جو ایک لاکھ 61 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔یہ ریکارڈ 6 نومبر 2024ء کو قائم ہوا جس میں جدہ ایئرپورٹ آنے والے مسافروں کی تعداد 81195 اور یہاں سے جانے والے مسافروں کی تعداد 79994 رہی، مطارات جدہ نے مزید کہا کہ مذکورہ دن 817 پروازیں جدہ ایئرپورٹ پر اتریں۔اس طرح آنے اور جانے والی پروازوں کا حساب لگایا جائے تو یہ فی گھنٹہ 34 بنتی ہیں، مطارات جدہ نے کہا کہ ان تمام پروازوں کے مسافروں کے ایک لاکھ 32 ہزار 189 بیگیج بھی ہینڈل کئے گئے۔مطارات جدہ کمپنی کے سی ای او انجینئر مازن جوھر نے کہا کہ یہ کامیابی ان تمام شراکت داروں کی یکجہتی اور تعاون کی بدولت حاصل ہوئی جنہوں نے اس کے حصول میں اہم کردار ادا کیا۔
The sta...

