Sunday, April 5Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Tag: israel war

اسرائیل نے اپنے لیے تلخ اور تکلیف دہ قسمت کا انتخاب کیا، سزا ضرور ملے گی: خامنہ ای
اہم خبریں

اسرائیل نے اپنے لیے تلخ اور تکلیف دہ قسمت کا انتخاب کیا، سزا ضرور ملے گی: خامنہ ای

Israel chose a bitter and painful fate for itself, will definitely be punished: Khamenei ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل سخت سزا کا انتظار کرے۔آیت اللہ خامنہ ای نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے ایرانی قوم کو مخاطب کر کے کہا ہے کہ آج صبح صہیونی ریاست نے ہماری سرزمین پر شیطانی اور خون آلود ہاتھوں سے ایک سنگین جرم کا ارتکاب کیا، دشمن نے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا کر اپنی فطرت کو پہلے سے زیادہ بے نقاب کر دیا۔انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ہاتھ خون سے رنگے ہوئے ہیں، اللہ نے چاہا تو ایران کی مسلح افواج کے مضبوط بازو اسرائیل کو سزا دیئے بغیر نہیں رکیں گے۔آیت اللّٰہ خامنہ ای نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کے حملے میں کئی کمانڈر اور سائنسدان شہید ہوئے ہیں، ان کمانڈرز اور سائنس دانوں کے جانشین اپنے فرائض انجام دے کر مشن جاری رکھیں گے۔ایرانی سپریم لیڈر نے مزید کہا ہے ...
اسرائیل کا ایران کیخلاف اعلان جنگ، فضائی حملے، فوجی کمانڈرز اور جوہری سائنسدان شہید
انٹرنیشنل

اسرائیل کا ایران کیخلاف اعلان جنگ، فضائی حملے، فوجی کمانڈرز اور جوہری سائنسدان شہید

Israel declares war on Iran, airstrikes, military commanders and nuclear scientists martyred اسرائیل نے ایران پر فضائی حملہ کرتے ہوئے جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، ان حملوں میں فوجی کمانڈرز، جوہری سائنسدان اور عورتیں بچے شہید ہو گئے ہیں۔اسرائیل نے آج صبح ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے ہیں، دارالحکومت تہران کے شمال مشرقی علاقے میں بھی دھماکوں کی زور دار آوازیں سنی گئیں اور بعض مقامات سے دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔ایرانی میڈیا نے دارالحکومت تہران کے شمالی، مغربی اور وسطی علاقوں پر حملےکی تصدیق کر دی، دوسری طرف اسرائیلی وزیرِ دفاع نے اعلان کیا کہ اسرائیل نے ایران پر پیشگی حملہ کر دیا ہے، ملک میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔اسرائیلی فوجی عہدیدار کے مطابق اسرائیل جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنا گیا، اسرائیل نے ایران میں درجنوں مقامات کو نشانہ بنایا۔اسرا...
اسرائیل کیساتھ تعلقات کیلئے ریاست فلسطین کا قیام بنیادی شرط ہے: سعودی عرب
انٹرنیشنل

اسرائیل کیساتھ تعلقات کیلئے ریاست فلسطین کا قیام بنیادی شرط ہے: سعودی عرب

The establishment of a Palestinian state is the main condition for relations with Israel: Saudi Arabia سعودی عرب نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کیلئے ریاست فلسطین کا قیام بنیادی شرط ہے۔سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں دو ریاستی حل کے نفاذ کے لئے عالمی اتحاد کے اجلاس کے موقع پر مزید کہا کہ مملکت غزہ میں جنگ کو روکنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔انہوں نے اسرائیل کی طرف سے غزہ کی پٹی میں جاری نسل کشی کو مسترد کرتے ہوئے ’انروا‘ کے لئے مملکت کی ہرممکن حمایت کی یقین دہانی کرائی۔، سعودی وزیر خارجہ نے لبنان اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لئے عرب اسلامی سربراہی اجلاس بلانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ بڑے مغربی اور مشرقی ممالک ہیں جنہوں نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی سمت میں بات کرنا شروع کر دی ہے۔ Saudi Arabia has taken a blun...
اسرائیل حزب اللّٰہ سے جنگ بندی پر تیار
انٹرنیشنل

اسرائیل حزب اللّٰہ سے جنگ بندی پر تیار

Israel is ready for a ceasefire with Hezbollah بنان میں اسرائیلی فوج کو بڑے جانی نقصان کے بعد اسرائیل حزب اللّٰہ سے جنگ بندی پر تیار ہوگیا، اسرائیلی سرکاری میڈیا نے جنگ بندی تجویز کا مسودہ نشر کردیا۔مسودے میں اسرائیل اور لبنان سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق 60 روزہ جنگ بندی کے دوران مکمل عمل درآمد کو حتمی شکل دی جائے گی۔اسرائیل جنگ بندی کے 7 دن کے اندر لبنان سے اپنی افواج واپس بلالے گا، اسرائیلی افواج کے انخلا کے وقت لبنانی افواج کی تعیناتی شروع ہوجائے گی۔نگران لبنانی وزیراعظم نجیب مکاتی نے امید ظاہر کی ہے کہ چند گھنٹے میں جنگ بندی ہوجائے گی۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اسرائیل لبنان جنگ بندی سے متعلق رپورٹس اور مسودے زیر گردش ہیں مگر یہ مذاکرات کی عکاسی نہیں کرتے۔رپورٹس کے مطابق اسرائیل بھاری جانی نقصان کے سبب حزب اللّٰہ کو دریائے ...
ترکیہ کی عراق اور شام میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پربمباری
انٹرنیشنل

ترکیہ کی عراق اور شام میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پربمباری

Turkey's bombing of the bases of militants in Iraq and Syria ترک وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ انقرہ میں ترک ایرو سپیس انڈسٹریز کمپنی کے ہیڈ کوارٹر پر خونریز حملے کے بعد مسلح فوج نے شمالی عراق اور شمالی شام میں کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایاہے ۔ترکیہ نے عراق اور شام میں کرد عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں میں 30 اہداف کو نشانہ بنایا ہے، ترکیہ کے دفاعی کمپنی کے ہیڈکوارٹر پر حملے میں کردستان ورکرز پارٹی کے اراکین ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔ترک وزارت داخلہ کا کہنا ہےکہ انقرہ حملے میں ملوث دہشتگردوں کی شناخت کی کوشش جاری ہے۔ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں اس بات پر زور دیا کہ ان کے ملک کی سلامتی کو نشانہ بنانے والا کوئی بھی دہشت گرد ادارہ یا تنظیم اپنی امیدیں اور خواب پورے نہیں کرسکتا‘‘۔ایردوآن نے کہا کہ ترکیہ کی دفاعی صنعت میں کام کرنے والی ...
لبنان پر اسرائیلی افواج کا بموں سے حملہ 16 شہری شہید
انٹرنیشنل

لبنان پر اسرائیلی افواج کا بموں سے حملہ 16 شہری شہید

16 civilians were martyred in the bomb attack of Israeli forces on Lebanon بیروت میں مزید خوفناک بم دھماکوں میں بچوں سمیت 12 افراد شہید ہو گئے۔لبنان کے شہر صور کے قریب قصبے پر اسرائیلی فضائی حملے میں 4 افراد شہید ہوئے۔میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جنوبی لبنان میں اسرائیلی افواج نے اپنے مزید دستے پہنچا دیے، اسرائیلی فوج نے 3 ریزرو بریگیڈ کے دستوں کی ویڈیو جاری کر دی۔لبنان پہنچائے گئے ہر بریگیڈ میں 3 سے 5 ہزار اسرائیلی فوجی شامل ہیں۔دریں اثناء اسرائیلی فوج کی وسطی غزہ میں الاقصی شہداء اسپتال پر بم باری سے 11 فلسطینی زخمی ہو گئے۔ادھر اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللّٰہ نے لبنان سے شمالی اسرائیل کے قصبے پر کم از کم 20 راکٹ داغے ہیں جن سے املاک کو نقصان پہنچا جبکہ متعدد گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔گزشتہ رات اسرائیل کے ساحلی شہر حیفا میں حزب اللّٰہ کے راکٹ حملوں میں 10 افراد زخمی ہوئے تھے۔اسرائیل...
Optimized by Optimole