حزب اللہ نے اسرائیل کی فوجی تنصیبات پر راکٹ داغ دیئے
Hezbollah fired rockets at Israeli military installations
اسرائیلی فوج کے حملے کے جواب میں لبنانی تنظیم حزب اللہ نے شمالی اسرائیل میں اسرائیلی فوجی تنصیبات پر راکٹ داغ دیئے۔اسرائیلی فورسز کی جانب سے حزب اللہ کےراکٹ لانچر پیڈز اور دیگراہداف پر 400 سے زائد حملے کیے گئے جن کا حزب اللہ نے بھرپور جواب دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ حزب اللہ نے اسرائیل کو بھرپور جواب دیتے ہوئے حیفہ میں رمات ڈیوڈ فوجی اڈے کونشانہ بنایا اور راکٹوں کی بارش کردی جس سے کئی مقامات پرآگ بھڑک اٹھی۔کشیدہ حالات کے پیش نظر اسرائیل نے شہریوں کومحتاط رہنےکی ہدایت کی جبکہ شمالی اسرائیل میں عوامی اجتماعات پرپابندی اور سکولز بند کردیئے گئے۔ ادھر امریکا نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان میں کشیدگی کی وجہ سے امریکی شہری فوری طور پر لبنان چھوڑ دیں۔لبنانی میڈیا کے مطابق بیروت میں پیجرز حملوں می...



