اسرائیل کیساتھ تعلقات کیلئے ریاست فلسطین کا قیام بنیادی شرط ہے: سعودی عرب
The establishment of a Palestinian state is the main condition for relations with Israel: Saudi Arabia
سعودی عرب نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کیلئے ریاست فلسطین کا قیام بنیادی شرط ہے۔سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں دو ریاستی حل کے نفاذ کے لئے عالمی اتحاد کے اجلاس کے موقع پر مزید کہا کہ مملکت غزہ میں جنگ کو روکنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔انہوں نے اسرائیل کی طرف سے غزہ کی پٹی میں جاری نسل کشی کو مسترد کرتے ہوئے ’انروا‘ کے لئے مملکت کی ہرممکن حمایت کی یقین دہانی کرائی۔، سعودی وزیر خارجہ نے لبنان اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لئے عرب اسلامی سربراہی اجلاس بلانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ بڑے مغربی اور مشرقی ممالک ہیں جنہوں نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی سمت میں بات کرنا شروع کر دی ہے۔
Saudi Arabia has taken a blun...






