سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 21 دہشتگرد جہنم واصل
21 terrorists were killed in various operations done by security forces
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 21 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا جبکہ کارروائیوں کے دوران 14 اہلکار وطن پر قربان ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 25 اور 26 اگست کی رات کو دہشت گردوں نے بلوچستان میں کئی کارروائیوں کی کوشش کی، جس کا مقصد دشمن طاقتوں کے ایما پر ان بزدلانہ کارروائیوں کا مقصد بلوچستان میں امن اور ترقی کے عمل کو سبوتاژ کرنا تھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق موسیٰ خیل، قلات اور لسبیلہ کے اضلاع میں متعدد شہریوں کی شہادت ہوئی، موسیٰ خیل میں دہشت گردوں نے ایک بس کو روکا اور بلوچستان میں روزگار کرنے والے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری کارروائی کی اور دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکا...



