آرمی چیف کی کراچی میں تاجر برادری سے ملاقات
Army Chief meets the business community in Karachi
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کراچی میں تاجر برادری سے ملاقات کی ہے۔دورۂ کراچی کے دوران آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے تاجر برادری سے ملاقات کی۔ملاقات میں معیشت سے متعلق تاجر برادری کے ساتھ اہم امور زیر بحث آئے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا ہے کہ ایک سال پہلے کہا تھا کہ مایوس مت ہوں، مایوسی گناہ ہے، پاکستان کی خوش حالی کے بارے میں کبھی اُمید نہیں چھوڑنا۔آرمی چیف کا کہنا ہے کہ معاشرے میں مایوسی پیدا کرنے کی ناکام کوششوں کو اجتماعی کاوشوں سے شکست دی، پاکستان مختلف شعبوں میں غیر معمولی صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بے پناہ وسائل اور صلاحیت کے پیشِ نظر پاکستان اقوامِ عالم میں اپنا جائز مقام حاصل کرنا چاہتا ہے، مغربی سرحد پر اسمگلنگ پر قابو پانے سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے، فوج غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کے ل...




