Sunday, January 11Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Tag: #ispr

سکیورٹی فورسز کیکاروائیاں ، 22 خارجی دہشتگرد ہلاک 6 جوان شہید
اہم خبریں

سکیورٹی فورسز کیکاروائیاں ، 22 خارجی دہشتگرد ہلاک 6 جوان شہید

Security forces killed 22 foreign terrorists, 6 soldiers martyred آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع ٹانک کے علاقہ گل امام میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی، کارروائی کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شمالی وزیرستان میں ایک اور کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے 10 خوارج دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع تھل میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، کارروائی کے دوران 3 خارجی ہلاک کر دیئے گئے، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید کسی دہشت گرد کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ According to ISPR, the security forces took action on...
ٹیکنالوجی نے معلومات کے پھیلاؤ میں اہم کردار ادا کیا ہے:آرمی چیف جنرل عاصم منیر
اہم خبریں

ٹیکنالوجی نے معلومات کے پھیلاؤ میں اہم کردار ادا کیا ہے:آرمی چیف جنرل عاصم منیر

Technology has played an important role in the spread of information: Army Chief General Asim Munir آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی نے معلومات کے پھیلاؤ میں اہم کردار ادا کیا ہے لیکن ٹیکنالوجی سے گمراہ کن اور غلط معلومات کا پھیلاؤ ایک اہم چیلنج ہے۔اسلام آباد میں مارگلہ ڈائیلاگ 2024 کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر معیشت، افواج، ٹیکنالوجی میں بے انتہا تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرتشدد غیر ریاستی عناصر، ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی عالمی سطح پربڑا چیلنج ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حالیہ برسوں میں دنیا کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے، غلط اور گمراہ کن معلومات کا تیزی سے پھیلاؤ اہم چیلنج ہے، پاکستان خطے، عالمی امن کے لیے اپنا مثبت کردار ہمشہ ادا کرتا رہے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا عزم غیر متزلزل ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ مغربی سرحدوں کو محف...
آرمی چیف سے آسٹریلوی ہم منصب کی ملاقات
اہم خبریں

آرمی چیف سے آسٹریلوی ہم منصب کی ملاقات

Army Chief meets Australian counterpart آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے آسٹریلوی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل سائمن اسٹیورٹ نے ملاقات کی۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس موقع پر عالمی اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آسٹریلیا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو سراہا۔  مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے امن و استحکام کے مشترکہ مقاصد کے فروغ کیلئے پاک آسٹریلیا تعلقات کی اہمیت اجاگر کی۔ اس موقع پر دفاع و سیکیورٹی میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ Army Chief General Syed Asim Munir was met by Australian Army Chief Lieutenant General Simon Stewart.  According to the Inter-Services Public Relations (ISPR), the global and regional security situation was discussed on the occasion.  Accordi...
دنیا کے سب سے بڑے انسانی پرچم کا ریکارڈ پاکستان کے نام
اہم خبریں

دنیا کے سب سے بڑے انسانی پرچم کا ریکارڈ پاکستان کے نام

Pakistan holds the record for the world's largest human flag نیا ریکارڈ پاکستان کے دل، لاہور شہر میں بنایا گیا ۔اے پی ایس لاہور کے بچوں نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دکھایا۔لاہور گیریژن ایجوکیشن سسٹم کے طلبہ نے سب سے بڑا انسانی پرچم بنا ڈالا۔ پاکستان کا انسانی جھنڈا بنانے میں 10 ہزار سے زائد طلبہ نے حصہ لیا۔اس سے قبل انسانی پرچم بنانے کا ریکارڈ بھارت کے پاس تھا۔بھارت کے 7368 طلبہ نے رواں سال انسانی پرچم بنا کر گنیز ورلڈ بک میں نام لکھوایا تھا۔پاکستانی طلبہ نے بڑے مارجن سے بھارت کا ریکارڈ توڑا۔10248 پاکستانی طلبہ نے نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔گنیز ورلڈ ریکارڈ نے 7 نومبر کو باضابطہ سرٹیفکیٹ جاری کرتے ہوئے پاکستان کو مبارکباد پیش کی۔منفرد ریکارڈ قائم کرنے کے بعد طلبہ نے خوب جشن منایا اور ملی نغموں کی دھنوں پر جھومتے رہے۔قومی پرچم کے دلکش فضائی منظر نے قوم کی آنکھوں کو نئی جلا بخش دی۔ ...
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار نے 23 ایرانی ماہی گیروں کو بچالیا
اہم خبریں

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار نے 23 ایرانی ماہی گیروں کو بچالیا

Pakistan Navy ship PNS Zulfikar rescued 23 Iranian fishermen پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار نے خلیج عدن میں 23 ایرانی ماہی گیروں کو بچا لیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پی این ایس ذوالفقار ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولنگ پر تھی کہ ایرانی ماہی گیر کشتی کی جانب سے ہنگامی مدد کی کال موصول ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی کشتی اپنی بندرگاہ سے 1200 ناٹیکل میل پر تھی، ایرانی کشتی نے ایک رکن کے شدید زخمی ہونے اور انجن کے خراب ہونے کی اطلاع دی تھی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پی این ایس ذوالفقار کے عملے نے ایرانی ماہی گیروں کو طبی امداد دی اور عملے نے تکنیکی مدد فراہم کرتے ہوئے انجن کی مرمت بھی کی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ تعیناتی کے دوران پاک بحریہ کے جہاز سمندر میں متاثرہ بحری جہازوں کو ریسکیو کرتے ہیں۔ امدادی آپریشن بحری جہازوں کی حفاظت اور سلامتی کےلیے پاک بحریہ...
روسی نائب وزیر دفاع کی آرمی چیف اور ایئر چیف مارشل سے ملاقات
اہم خبریں

روسی نائب وزیر دفاع کی آرمی چیف اور ایئر چیف مارشل سے ملاقات

Russian Deputy Defense Minister met with Army Chief and Air Chief Marshal آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے روس کے نائب وزیر دفاع کرنل جنرل الیگزینڈر وی فومین نے ملاقات کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی اس ملاقات میں علاقائی سلامتی کے ماحول، باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے روس کے ساتھ روایتی دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات کے دوران روسی نائب وزیردفاع نے دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا اور انتہا پسندی کیخلاف مشترکہ اور متفقہ طریقہ کار پر زور دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق روسی نائب وزیر دفاع نے وفد کے ہمراہ ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا ...
Optimized by Optimole