Thursday, April 2Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Tag: islamabad

تھانہ آئی نائن پر حملے میں ملوث فتنہ الخوارج کے دو انتہائی خطرناک دہشت گرفتار
اہم خبریں

تھانہ آئی نائن پر حملے میں ملوث فتنہ الخوارج کے دو انتہائی خطرناک دہشت گرفتار

Two extremely dangerous terrorists of Fitna al-Kharijite arrested in connection with the attack on I-9 police station سی ٹی ڈی نے راولپنڈی مغل مارکیٹ کے قریب کارروائی کے دوران تھانہ آئی نائن پر حملے میں ملوث فتنہ الخوارج کے دو انتہائی خطرناک دہشت گرد حمزہ اور رومان گرفتار کرلیے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی گئی ۔ دہشت گرد راولپنڈی اور اسلام آباد میں حساس مقامات پر دہشت گردی کے لیے ریکی مکمل کر چکے تھے۔ دہشت گرد افغانستان میں فتنہ الخوارج کے اہم کمانڈر کے ساتھ رابطے میں تھے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے دستی بم، بھاری مقدار میں بارودی مواد، ڈیٹونیٹر سیفٹی فیوز وائراور دیگر سامان برآمد ہوا ۔سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔ دہشت گردوں نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ چند ماہ قبل تھانہ ائی...
سی ڈی اے کے 37 ارب روپے کے کمرشل پلاٹس کی غیر شفاف نیلامی کا انکشاف
اہم خبریں

سی ڈی اے کے 37 ارب روپے کے کمرشل پلاٹس کی غیر شفاف نیلامی کا انکشاف

CDA’s non-transparent auction of commercial plots worth Rs 37 billion revealed پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں سی ڈی اے کے 37 ارب کے کمرشل پلاٹس کی غیر شفاف نیلامی کا انکشاف ہوا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ماہرین پلاٹوں کی قیمتوں کا تعین کرتے ہیں، نیلامی سے متعلق دستاویزات آپ کو فراہم کر دیں گے۔آڈٹ حکام نے کہا ہے کہ سی ڈی اے نے فنانشل اسٹیٹمنٹ نہیں بنایا جس پر سی ڈی اے حکام نے فنانشل اسٹیٹمنٹ نہ بنانے کا اعتراف کیا۔اراکین پی اے سی نے اس بات پر چیئرمین سی ڈی اے پر برہمی کا اظہار کیا۔اراکین کمیٹی کا کہنا ہے کہ آپ فنانشل اسٹیٹمنٹ فراہم کرنے کے پابند ہیں۔پی اے سی نے سی ڈی اے کو 6 مہینے میں فنانشل اسٹیٹمنٹ فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ The Public Accounts Committee (PAC) meeting revealed that the CDA’s non-transparent auction of commercial plots worth Rs 37 bil...
اسلام آباد ہائیکورٹ میں 2 ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا
اہم خبریں

اسلام آباد ہائیکورٹ میں 2 ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا

2 additional judges took oath in Islamabad High Court چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے ایڈیشنل ججز راجہ انعام امین منہاس اور محمد اعظم خان سے حلف لیا۔تقریب حلف برداری میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز، جوڈیشل افسران، بار کونسل اور بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے شرکت کی۔یاد رہے کہ دو روز قبل صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری سے وزارت قانون نے ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے مطابق راجہ انعام امین منہاس اور اعظم خان اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج تعینات ہوئے۔وزارت قانون کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دونوں ججز کو ایک سال کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تعینات کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں سیشن جج اعظم خان اور سابق صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار راجہ انعام امین منہاس کے نام پر ...
اب وہی ایس ایچ او رہے گا جو کارکردگی دکھائے گا: آئی جی اسلام آباد
اہم خبریں

اب وہی ایس ایچ او رہے گا جو کارکردگی دکھائے گا: آئی جی اسلام آباد

Now it will be the same SHO who will perform: IG Islamabad ئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب وہی ایس ایچ او رہے گا جو کارکردگی دکھائے گا، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت مختلف اجلاس ہوئے۔جن میں ڈی آئی جی اسلام آباد، ایس ایس پی آپریشنز اور زونل ایس پیز نے شرکت کی۔اجلاسوں میں اسلام آباد کے ایس ایچ اوز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ شہریوں، درخواست گزاروں کے ساتھ نامناسب رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سید علی ناصر رضوی نے پولیس میں جاری ترقیاتی کاموں میں بھی تیزی لانے کی ہدایت کی ہے۔ EG Islamabad Syed Ali Nasir Rizvi has given a warning...
اسلام آباد: ناکہ پر موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ٹریفک کانسٹیبل شہید
اہم خبریں

اسلام آباد: ناکہ پر موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ٹریفک کانسٹیبل شہید

Islamabad: A traffic constable was martyred by the firing of motorcycle-riding accused on Naka اسلام آباد میں ناکہ پر موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ٹریفک کانسٹیبل شہید ہوگیا۔پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے آئی نائن میں ناکہ پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ٹریفک کانسٹیبل زبیر گولی لگنے سے جام شہادت نوش کر گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ فرار ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آئی نائن میں ملزمان کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کے شہید جوان زبیر شاہ کو خراج عقیدت جبکہ لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔محسن نقوی کا کہنا ہے کہ دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتا...
ایف آئی اے کے 18 اہلکاروں کے انسانی اسمگلروں سے رابطوں کا انکشاف
اہم خبریں

ایف آئی اے کے 18 اہلکاروں کے انسانی اسمگلروں سے رابطوں کا انکشاف

18 FIA officials' links with human traffickers revealed یونان کشتی کے متاثرہ نوجوانوں کے فیصل آباد ایئرپورٹ سے جانے کے معاملے میں بڑا انکشاف ہوا ہے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے 18 اہلکاروں کے خلاف انکوائری میں انسانی اسمگلروں سے رابطے سامنے آئے ہیں۔ ایئرپورٹ پر تعینات عملے نے انسانی اسمگلروں سےتعاون کرنے کی عوض پیسوں کی ڈیل کی۔تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ایف آئی اے عملے نے محمد شہزاد کانسٹیبل کے ذریعےانسانی اسمگلروں سے ڈیل کی۔انکوائری کے مطابق ایف آئی اے عملے نے انسانی اسمگلروں سے فی مسافر کلیئرنس کے عوض 25 ہزار روپے کی ڈیل کی اور 4 نوجوانوں کو ایئرپورٹ سے گزارنے کے عوض 1 لاکھ روپے وصول کیے گئے۔تحقیقات کے مطابق الزامات کی زد میں آنے والے اہلکاروں کو مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا گیا۔ایف آئی اے کے گرفتار اہلکاروں کی درخواست پر اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں مقدمے کی سماعت ہوئی، ...
Optimized by Optimole