اسلام آباد کے 4 تھانوں کے ایس ایچ اوز کو سزائیں
SHOs of 4 police stations of Islamabad were punished
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس میں احتساب کا عمل جاری ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق فرائض میں غفلت اور جرائم کنٹرول نہ کرنے پر 4 تھانوں کے ایس ایچ اوز کو سزائیں دی گئی ہیں۔ایس ایچ او تھانہ نون کی 3 سال سروس ضبطی اور ایک سال کی پروموشن روک دی گئی۔ایس ایچ او تھانہ شمس کالونی اور ایس ایچ او تھانہ سبزی منڈی کو 2، 2 سال سروس ضبطی کی سزا دی گئی ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سیکریٹریٹ کو بھی 2 سال سروس ضبطی کی سزا دی گئی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ رشوت کی شکایت پر ڈولفن فورس کے اہلکار کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا ہے۔ڈی آئی جی سید علی رضا نے اس حوالے سے کہا ہے کہ کرپشن کرنے والے افسران کی محکمے میں کوئی گنجائش نہیں۔
The accountability process is ongoing in the police of the federal capital, Islamabad.According to the police spok...




