کار سوار ملزمان کی پولیس پر فائرنگ، اشتہاری گرفتار
Suspects in car fire on police, accused arrested
راولپنڈی میں نصیرآباد کے علاقے میں کار سوار ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ترجمان پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزم کی شناخت محمد علی کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک گاڑی کو روکا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے ویسٹریج کے علاقے سے چھینی گئی گاڑی، موبائل فون اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔
In the Naseerabad area of Rawalpindi, suspects in a car opened fire on the police.According to a police spokesperson, a wanted and declared suspect was arrested in an injured condition in the exchange of fire. The arrested suspect has been identified as Muhammad A...



