میر علی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 6 خوارج ہلاک، میجر اور سپاہی شہید
Intelligence-based operation in Mir Ali, 6 Khawarij killed, Major and soldier martyred
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کیے گئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے نتیجے میں 6 خوارج ہلاک ہو گئے۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن 29 اور 30 جنوری کی شب خوارج کی موجودگی کی اطلاع کی بنیاد پر کیا گیا۔آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کا پتہ لگایا اور 6خوارج کو ہلاک کر دیا.شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران میجر اسرار اور سپاہی محمد نسیم نے جامِ شہادت نوش کیا۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق میجر اسرار آپریشن کی قیادت کر رہے تھے۔
Six Khawarij were killed in an intelligence-based operation conducted by security forces in Mir Ali area of North Waziristan.According to the Inter-Services Public Relations (ISPR), the operation wa...

