بھارتی فوج نے ایل او سی بٹل سیکٹر کے سامنے دو پوسٹوں پر گھٹنے ٹیک دیے، سیکیورٹی ذرائع
Indian Army kneels at two posts in front of LOC Battle sector, security sources say
بھارت بزدلانہ حملے کے بعد پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی پر گھٹنے ٹیکنے لگا، بھارتی فورسز کے خلاف پاک فوج کی جوابی کارروائی جاری ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے ایل او سی بٹل سیکٹر کے سامنے 2 پوسٹوں پر گھٹنے ٹیک دیے، جوابی کارروائی کے بعد بھارتی فوج نے دونوں پوسٹوں پر سفید جھنڈا لہرا دیا۔ایل او سی پر دھرمسال پوسٹ 1 اور 2 میں بھارتی فوج نے گھٹنے ٹیکے، بھارتی فوج کا سفید جھنڈا لہرانے کا مطلب شکست تسلیم کرنا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجی کی بزدلانہ کارروائیوں کا پاک فوج موثر اور بھرپور جواب دے رہی ہے۔ایل او سی پر بھارتی فوج کے خلاف بھرپور جوابی کارروائیاں جاری ہیں، بھارتی جارحیت کا جواب پاک فوج بھرپور طریقے سے دے رہی ہے، پاک فوج کی گولہ باری کے بعد بھارتی پوسٹ دھویں کی لپیٹ میں ہ...


