پاںچ آئی پی پیز سے بجلی خریدنے کے معاہدے ختم کرنے کا فیصلہ
Decision to terminate power purchase agreements from five IPPs
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئی پی پیز کے حوالے سےموجودہ حکومت بھرپور کوشش کررہی ہے، ہمیں آئے 7 ماہ ہوچکے ہیں اس معاملے پر کوشش جاری ہے، نوازشریف کی بھی اس پر پوری نظر ہے، تمام متعلقہ وزارتوں نے خلوص کے ساتھ دن رات کوششیں کیں، اس کا کوئی آسان حل نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز معاملے پر ٹاسک فورس بنی،اویس لغاری سربراہی کررہے ہیں، پہلے مرحلے میں 5 آئی پی پیز کے ساتھ بجلی خریدنے کے معاہدے ختم کررہے ہیں، حقائق اگر نہ بتاؤں تو زیادتی ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی بھی ذاتی کوشش ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ 5آئی پی پیز نے باہمی رضامندی سے ذاتی مفاد پر قومی مفادکو ترجیح دی، ان 5آئی پی پیز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، بجلی صارفین کو سالانہ 60ارب روپے کا فائدہ پہنچے گا، قومی خزانے کو ...


