.آئی فون 16 کی فروخت پر پابندی عائد
iPhone 16 sales banned
انڈونیشیا میں آئی فون 16 سیریز کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔انڈونیشین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آئی فون 16 سیریز کی فروخت پر پابندی حکومت نے ایپل کی جانب سے انڈونیشیا میں سرمایہ کاری کے وعدوں کو پورا نہ کرنے پر عائد کی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایپل نے انڈونیشیا میں ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ مراکز کے لیے 10 کروڑ ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر ابھی تک کمپنی کی جانب سے صرف ساڑھے 9 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کی وزارتِ صنعت نے ایپل کمپنی کی ڈیوائسز کے آئی ایم ای آئی سرٹیفکیٹس کے اجراء کو بلاک کر دیا ہے۔
The sale of the iPhone 16 series has been banned in Indonesia.According to Indonesian media reports, the ban on the sale of the iPhone 16 series has been imposed by the government on Apple's failure to fulf...


