گورنر اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کا اعلان
Governor State Bank announces reduction in interest rate
گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے پریس کانفرنس میں شرح سود میں کمی کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ شرح سود میں ایک فیصد کمی کی گئی جس کے بعد شرح سود 20.5 فیصد سے کم ہوکر 19.5 فیصد ہوگئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شرح سود میں 100 بیسس پوائنٹس کمی کی گئی ہے، مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہوکر 12.60فیصد ہوگئی ہے، مہنگائی میں بتدریج کمی آرہی ہے جبکہ زر مبادلہ کے ذخائر میں بھی بہتری آئی ہے۔جمیل احمد نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کار مالی سال 2024 میں 2.2 ارب ڈالر منافع لے کر گئے، مالی سال 23 میں بیرونی سرمایہ کار 30 کروڑ ڈالر لے کر گئے تھے، بیرونی ادائیگیوں کے باوجود زرمبادلہ ذخائر بڑھے ہیں، ملک کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، مہنگائی کی شرح 23.4 فیصد تھی۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اگلے سال مہنگائی کی شرح 11.5 سے 13.5 فیصد رہے گی، مالی سال 2025 میں...

