Saturday, January 10Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Tag: intelligence-based operations

دہشت گردوں کا ضلع لکی مروت میں مسجد پر حملہ
اہم خبریں

دہشت گردوں کا ضلع لکی مروت میں مسجد پر حملہ

Terrorists attacked a mosque in Lakki Marwat district پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے ضلع لکی مروت میں ایک مسجد پر حملہ کیا جسے جنٹلمین کیڈٹ عارف اللہ نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج نے آج نماز مغرب کے دوران حملہ کیا، جنٹلمین کیڈٹ عارف اللہ بھی اسی مسجد میں نماز ادا کرنے کے لیے وہاں موجود تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق عارف اللہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں زیر تربیت اور اپنے آبائی شہر میں چھٹی پر تھے، خوارج نے جیسے ہی فائرنگ شروع کی، عارف اللہ نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے خوارج کا بہادری سے مقابلہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنٹلمین کیڈٹ عارف اللہ نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے کئی بے گناہ نمازیوں کی جانیں بچائیں، نمازیوں پر حملہ کرنے کا گھناؤنا اور بزدلانہ فعل خوارج کے حقیقی نظریے...
پاک فوج کا وادی تیرہ اور خیبر میں آپریشن، 12 خوارج جہنم واصل
اہم خبریں

پاک فوج کا وادی تیرہ اور خیبر میں آپریشن، 12 خوارج جہنم واصل

Operation of Pakistan Army in Tira Valley and Khyber, 12 Khawarij martyred پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 28 اور 29 اگست کو خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد فتنہ الخوارج کے 12 خوارج جہنم واصل ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کے وادی تیراہ، خیبر میں وسیع پیمانے پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشنز جاری ہیں، آپریشن 20 اگست سے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیے جارہے ہیں۔ان کارروائیوں میں فتنہ الخوارج اور اس سے وابستہ تنظیموں کو بڑا دھچکا لگا ہے، 20 اگست سے اب تک 37 دہشتگردوں کو جہنم واصل جبکہ 14 دہشتگرد شدید زخمی ہو چکے ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر خوارج دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں...
Optimized by Optimole