پاکستان کا سائبر اٹیک: بی جے پی، اہم دفاعی اداروں سمیت درجنوں ویب سائٹس ہیک
Pakistan cyber attack: Dozens of websites hacked, including BJP, key defense institutions
بھارتی جارحیت پر پاکستان کا جوابی وار جاری ہے، پاکستانی سائبر حملے میں بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) سمیت بیشتر بھارتی ویب سائٹس ہیک کر لی گئیں۔ترجمان پاک فضائیہ نے بتایا کہ پاکستان سائبر ٹیم نے کرناٹک رنیوایبل انرجی ڈویلپمنٹ لمیٹڈ پر سائبر حملہ کیا جس سے 235 سولر اور ونڈ پاور گرڈ سٹیشن مکمل طور پر غیر فعال ہو گئے۔پاکستان کے سائبر حملے میں بی جے پی کی آفیشل ویب سائٹ کو ہیک کر لیا گیا، ہیک کی گئی ویب سائٹس میں کرائم ریسرچ انویسٹی گیشن ایجنسی، ماہا نگر ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ، بھارت ارتھ موورز لمیٹڈ، آل انڈیا نیول ٹیکنیکل سپروائزری سٹاف ایسوسی ایشن شامل ہیں، ہیک کی گئی سائٹس کا مکمل مواد اڑا دیا گیا ہے۔ہیک کی گئیں مزید ویب سائٹس میں ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ، بارڈر سکیورٹی فورسز، یونیک آڈنٹیفیکشن...

