ملک میں 70ماہ بعد مہنگائی کم ترین سطح پر آگئی: وزیراعظم
After 70 months, inflation in the country has reached the lowest level: Prime Minister
کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ احتجاجوں سے پچھلے دنوں ملک میں ہیجانی کیفیت پیدا ہوئی، اسلام آباد میں افراتفری کا سماں تھا، احتجاج کے دوران رینجرز اور پولیس اہلکار شہید ہوئے۔انہوں نے کہا کہ احتجاج ختم ہوتے ہی اگلے روزسٹاک مارکیٹ بہتر ہوئی،مہنگائی کا کم ترین سطح پر آنا پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر ہے،2018 کے بعد مہنگائی کی شرح4.9 کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے، مہنگائی ہی وہی معاملہ جس سے غریب آدمی براہ راست متاثر ہوتا ہے ، مہنگائی کم ہونے کے بعد اب ہمیں گروتھ کی طرف بڑھنا ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں کمی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، فوج کی سرحدوں پر مکمل گرفت سے سمگلنگ زیرو ہو چکی ہے، چینی کی سمگلنگ نہ ہونے سے اس سال چینی کا بحران پیدا نہیں ہوا، اب ہم نے چینی برآمد...




