پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات
PTI leaders meet founder PTI in Adiala Jail
بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں میں چیئرمین تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر اور ترجمان کے پی حکومت بیرسٹر سیف شامل تھے۔دونوں رہنما بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے روانہ ہو گئے۔بانئ پی ٹی آئی سے بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف کی ملاقات ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے تحریکِ انصاف کی قیادت اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔دوسری جانب پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا احتجاج دوسرے روز میں داخل ہو گیا۔پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والے راستے دوسرے روز بھی بند ہیں۔اسلام آباد میں احتجاج کے لیے پی ٹی آئی کا قافلہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کی قیادت میں ہزارہ انٹرچینج سے ایم ون پر روانہ ہو گیا ہے۔بشریٰ بی بی کی گاڑی پی ٹی آئی کے قافلے کے آگے آ گئی ہے۔بشریٰ بی بی کی ترجما...



