عمران نے کہا ہمارے ساتھ جو زیادتیاں ہوئیں معاف کرنے کو تیار ہوں: بیرسٹر گوہر
Imran said we are ready to forgive the abuses done to us: Barrister Gohar
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، آج اڈیالہ جیل میں القادر کیس بھی تھا، آج بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات میں مختلف موضوعات زیر بحث آئے، بانی پی ٹی آئی کی ایک درخواست ہے جو ہائیکورٹ لے کر جائیں گے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ جو زیادتیاں ہوئیں معاف کرنے کے لیے تیار ہوں، ہم اب انشا اللہ ڈائیلاگ محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں آگے بڑھائیں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ گزشتہ 11 ماہ میں بانی پی ٹی آئی کی بات گیارہ بار بھی بیٹوں سے نہیں کرائی گئی، ہم عدالت جائیں گے، آج بھی بانی پی ٹی آئی نے اعادہ کیا ہے کہ سب کے ساتھ آئین وقانون کی بالادستی کیلئے بات کریں گے۔بیرسٹرگوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے معاشی حالت کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیا ہے...

