جی ایچ کیو حملہ میں فرد جرم کے خلاف عمران خان سمیت 13 رہنماؤں کی درخواستیں خارج
Petitions of 13 leaders including Imran Khan against indictment in GHQ attack dismissed
جی ایچ کیو حملہ کیس میں فرد جرم عائد ہونے کے خلاف عمران خان اور دیگر رہنماؤں نے درخواستیں دائر کیں جس پر انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے محفوظ فیصلہ سنادیا اور درخواستیں مسترد کردیں۔
عدالت نے فواد چودھری، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، شیخ رشید احمد کی درخواست بھی مسترد کردی اور کہا کہ فرد جرم عائد کرنے کے بادی النظر میں شواہد موجود ہیں جبکہ سانحہ 9 مئی کے 5 ملزمان میجر ستی، ایم این اے احمد چٹھہ کی عمرہ پر جانے کی درخواستیں بھی مسترد کردیں۔
عدالت نے سانحہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس سماعت کی عدالتی کارروائی ریکارڈ کرنے اور اس کی فوٹیج فراہمی درخواستوں کی سماعت کل تک ملتوی کردی جب کہ کرنل اجمل صابر، خلیق زیاد کیانی کی 24 نومبر احتجاج کیس پر ضمانت کی درخواستوں کی سماعت بھی کل تک ملتو...

