Sunday, April 5Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Tag: hurriane

جاپان میں سمندری طوفان سے تباہی
انٹرنیشنل

جاپان میں سمندری طوفان سے تباہی

Hurricane devastation in Japan جاپان کے مشرقی اور شمال مشرقی ساحلی علاقے کانتو اور توہوکُو کو طاقتور سمندری طوفان ٹائیفون ایمپل کا سامنا ہے، طوفان کی شدت بڑھتی جارہی ہے اور ہفتے کی شام تک ٹکرانے کا خدشہ ہے۔ ٹوکیو میں طوفانی ہوا کے ساتھ بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے، طوفان کے خطرے کے باعث سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جس سے ایک لاکھ سے زائد مسافروں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔طوفان کے پیشِ نظر بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے، جس سے 2ہزار گھر بجلی سے محروم ہیں، بجلی کی بندش سے ٹوکیو اور مرکزی شہر ناگویا کے درمیان چلنے والی تمام بلٹ ٹرین سروس بھی منسوخ کر دی گئی۔ جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے ایمپل کو زیادہ طاقتور طوفان کا درجہ دیتے ہوئے متاثرہ علاقوں سے 19 ہزار رہائشیوں کے انخلا کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ Japan's eastern and northeastern coastal regions of Kanto and Tohoku are facing a powe...
Optimized by Optimole