گوادر میں گھر پر دستی بم حملہ، 3 افراد زخمی
Grenade attack on house in Gwadar, 3 people injured
گوادر میں ایک گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جس میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق پولیس مقابلے کے دوران ایک حملہ آور مارا گیا جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہوا ہے۔اس حوالے سے ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ دستی بم حملے کے بعد پولیس نے فوری رد عمل دیا، دہشت گردوں نے بلال مسجد کے قریب ایک گھر پر دستی بم سے حملہ کیا۔انہوں نے کہا کہ فرار ہونے کی کوشش کے دوران حملہ آوروں اور پولیس کا مقابلہ ہوا، پولیس مقابلے میں ایک حملہ آور ہلاک اور دوسرا زخمی ہوا۔
A house in Gwadar was attacked with a hand grenade, in which three people were injured. According to the police, one attacker was killed during the police encounter while the other was injured. The police said t...






