دہشتگردی کے سب تانے بانے ’را‘ سے ملتے ہیں: سلیم حیدر خان
All the fabric of terrorism is traced back to RAW: Saleem Haider Khan
گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے سب تانے بانے ’را‘ سے ملتے ہیں۔سیالکوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ پوری قوم شہادتیں دینے کے لیے تیار اور پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، بھارت دنیا میں سب سے بڑا دہشتگرد ملک ہے۔واضح رہے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والا فائرنگ کا واقعہ ایک مرتبہ پھر فالز فلیگ آپریشن ثابت ہو گیا، گزشتہ روز ایک ویب سائٹ نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی دستاویزات لیک کر دیں۔مبینہ لیک دستاویز میں پہلگام فالز فلیگ آپریشن کی مکمل منصوبہ بندی موجود ہے جس گروپ پر واقعہ کا الزام لگا انہوں نے اپنی ویب سائٹ پر دعویٰ کیا کہ یہ ڈاکومنٹ را کا ہے۔
Punjab Governor Saleem Haider Khan has said that all the fabric of terrorism is connected to ‘RAW’.Addressing a c...




