بھارت پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے: دفتر خارجہ
India is involved in terrorist incidents in Pakistan: Foreign Office
دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے، عالمی برادری جواب دہ ٹھہرائے۔میڈیا بریفنگ میں ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھارت کے جنگی جنون کو سنجیدگی سے لے، بھارتی جنگی جنون سے خطے کے امن کو خطرہ ہے، بھار نے دنیا کی جانب سے تحمل کی اپیل نظر انداز کرتے ہوئے 7 مئی کی رات جارحیت کا مظاہرہ کیا، بھارتی جارحیت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے لگایا گیا الزام بے بنیاد ہے، بھارت نے پہلگام واقعہ کی آڑ میں پاکستان کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈا کیا جبکہ پاکستان نے پہلگام واقعہ کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا، کیا دنیا سوشل میڈیا کی چند پوسٹس پر ایک ملک کو دوسرے پر حملے کی اجازت دے سکتی ہے؟بھارتی سیکرٹری خارجہ کے غیر سفارتی بیان کو مسترد کر...

