ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا کوئی پروگرام نہیں ، پاکستان
،
No program for talks with TTP, Pakistan
ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان نے بارہا افغان سرزمین کے پاکستان کے خلاف استعمال کا معاملہ اٹھایا ہے، افغانستان میں دہشتگرد گروہوں فتنہ الخوارج کی موجودگی اقوام متحدہ سمیت متعدد عالمی اداروں سے ثابت ہے۔ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کو دہشتگردی پر انٹیلی جینس معلومات بھی فراہم کی ہیں تاہم انٹیلی جنس شیئرنگ کے حوالے سے معلومات جاری نہیں کر سکتے۔افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے پاکستان کو کالعدم تحریک طالبان کے ساتھ مذاکرات میں ثالثی کی پیشکش سے متعلق سوال پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا کوئی پروگرام نہیں ، افغان حکومت ٹی ٹی پی سمیت پاکستانی عوام کی خونریزی میں ملوث گروہوں اور افراد کے خلاف کارروائی کرے۔ترجمان نے بلوچستان میں دہشتگردی کی حالیہ کارروا...

