امریکا کا جدید ترین لڑاکا طیارہ ایف 35 گر کر تباہ
America's latest fighter jet, the F-35, crashed
امریکی فضائیہ کا جدید ترین لڑاکا طیارہ ایف 35 گر کر تباہ ہو گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی فضائیہ کے زیرِ استعمال ایف 35 لڑاکا طیارہ الاسکا میں امریکی ایئر فورس بیس پر گر کر تباہ ہوا۔ایک نشست والے اس لڑاکا طیارے کا پائلٹ طیارے کے تباہ ہونے سے پہلے اس سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا تھا۔امریکی فضائیہ کے مطابق ہماری اولین ترجیح ہمارے فوجی ہیں اور ہم اپنے اہلکاروں کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔امریکی فضائیہ نے حادثے کی تحقیقات کرانے کا اعلان بھی کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جدید ترین لڑاکا ایف 35 طیارے کی مالیت 81 ملین ڈالرز ہے۔
The US Air Force's latest fighter jet, the F-35, crashed.According to foreign media, the F-35 fighter jet used by the US Air Force crashed at a US Air Force base in Alaska.The pilot of this single-seat fighte...


