ایف آئی اے کی کارروائی
FIA action in karachi
ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے کے عملے نے کراچی نیشنل بینک سٹیڈیم کے قریب ایک بنگلے پر چھاپہ مار کر حوالہ ہنڈی کا بڑا نیٹ ورک پکڑا لیا ، کارروائی میں ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا جس سے بھاری مالیت میں مختلف ممالک کی کرنسی اور دیگر اشیاء برآمد ہوئیں جنہیں ضبط کر لیا گیا۔ڈائریکٹر ایف آئی اے نعمان صدیقی کے مطابق کارروائی کے دوران بنگلے سے فرضی کاروباری اداروں اور افراد کی دستخط شدہ 22 چیک بکس، 47 لاکھ پاکستانی کرنسی، 6 ہزار روپے سعودی ریال، 6180 تھائی بھات، 22950 درہم اور 450 امریکی ڈالر بھی برآمد کیے گئے۔ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ بنگلے سے پے آرڈرز کی فوٹو کاپیوں کا بڑا ذخیرہ، حوالہ ہنڈی کے لیجرز، 3 موبائل فون اور دیگر دستاویزات بھی قبضے میں لی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق بنگلے سے حوالہ ہنڈی کا بڑا دھندا چلانے کا انکشاف ہوا ہے جب کہ حوالہ ہنڈی کا خفیہ نیٹ ورک چلان...

