Tuesday, April 14Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Tag: fia interpol and immigration

ایف آئی اے نے ویزا فراڈ میں ملوث 2 انسانی سمگلرز گرفتار کر لئے
اہم خبریں

ایف آئی اے نے ویزا فراڈ میں ملوث 2 انسانی سمگلرز گرفتار کر لئے

FIA arrests 2 human smugglers involved in visa fraud فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ویزا فراڈ میں ملوث 2 انسانی سمگلرز گرفتار کر لئے۔ترجمان کے مطابق ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے انسانی سمگلرز کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 2 انسانی سمگلرز کو پکڑ لیا، ملزمان کو چھاپہ مار کارروائی میں کامونکی سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان کی شناخت عمران حیدر اور فرخ مشتاق کے نام سے ہوئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث پائے گئے، ملزمان نے شہری کو کینیڈا بھجوانے کا جھانسہ دے کر بھاری رقوم بٹوری، ملزمان نے مجموعی طور پر شہری سے 9 لاکھ روپے بٹورے۔ترجمان کے مطابق ملزمان شہری کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور روپوش ہوگئے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ The Federal Investigation Agency (FIA) has arrested two human smugglers involv...
ایف آئی اے نے یو اے ای کے وفد کی جعلی ویڈیوز بنانے والے 8 ملزمان گرفتار کرلیے
اہم خبریں

ایف آئی اے نے یو اے ای کے وفد کی جعلی ویڈیوز بنانے والے 8 ملزمان گرفتار کرلیے

FIA arrested 8 accused for making fake videos of UAE delegation ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم چودھری سرفراز نے کہا ہے کہ یو اے ای کے وفد کی جعلی ویڈیوز بنانے والے 8 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری سرفراز نے کہا کہ ملزمان اے آئی کے ذریعے جعلی ویڈیوز بناتے تھے۔ گرفتار ملزمان کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔ ملزمان نے اعتراف کیا کہ ان کو ہدایات آتی تھیں۔چودھری سرفراز نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف بھی پرچہ دیا گیا ہے، شہباز گل کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ کارروائی کے بعد ملزمان کے ریڈ وارنٹ جاری کریں گے، گرفتار ملزمان کے 95 فیصد فالوورز بھارت سے ہیں۔ Additional Director FIA Cybercrime Chaudhary Sarfraz has said that 8 suspects who made fake videos of the UAE delegation have been arrested.Speaking to the media...
ایف آئی اے کا افغان کیمپوں پر چھاپہ، انسانی سمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
اہم خبریں

ایف آئی اے کا افغان کیمپوں پر چھاپہ، انسانی سمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

FIA raid on Afghan camps, 2 suspects involved in human trafficking arrested وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے کوہاٹ میں واقع مختلف افغان کیمپوں پر چھاپے کے دوران انسانی سمگلنگ میں ملوث 2 افغان ملزمان کو گرفتار کرلیا۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے بذریعہ سمندر شہریوں کو غیر قانونی یورپ بھجوانے میں ملوث عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جاری ہیں۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے کوہاٹ زون نے ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایات پر انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 2 افغان لینڈ روٹ ایجنٹس کو گرفتار کر لیا۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت رحیم اللہ اور عبدالرحمان کے نام سے ہوئی، کارروائی کوہاٹ میں واقع افغان ریفیوجی کیمپس میں کی گئی، ملزمان سادہ لوح شہریوں کو سمندر کے راستے ایران اور ترکی سے یونان بھجوانے میں ملوث تھے۔ایف آئی اے ترجمان کا...
ایف آئی اے انٹرپول نے 2 خطرناک اشتہاری ملزمان کو یو اےای سے گرفتار کرلیا
اہم خبریں

ایف آئی اے انٹرپول نے 2 خطرناک اشتہاری ملزمان کو یو اےای سے گرفتار کرلیا

FIA Interpol arrested 2 dangerous advertising suspects from UAE ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے کارروائی کے دوران قتل کے مقدمے میں مطلوب 2 خطرناک اشتہاری ملزمان کو یواےای سے گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان علی رضا اور محمد نادر کو یو اے ای سے گرفتار کر کے لاہور ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان پنجاب پولیس کو مطلوب تھے، ملزمان کے خلاف 2023 میں سرگودھا اور ڈی جی خان میں مقدمہ درج کیے گئے تھے، ملزم محمد نادر کے خلاف تھانہ کوٹ مبارک، ڈی جی خان میں مقدمہ ہے جبکہ ملزم علی رضا کے خلاف تھانہ بھگتا والا سرگودھا میں مقدمہ درج ہے۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گئے تھے، ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کئے تھے۔ FIANCB Interpol arrested 2 dangerous advertisement suspects wanted in murder case from U...
17 ایف آئی اے افسران و اہلکاروں پر کرپشن ثابت، 2 کو نوکری سے نکال دیا گیا
اہم خبریں

17 ایف آئی اے افسران و اہلکاروں پر کرپشن ثابت، 2 کو نوکری سے نکال دیا گیا

17 FIA officers and officials were found to be corrupt, 2 were fired وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے امیگریشن کے 17 افسران و اہلکاروں پر کرپشن اور بدعنوانی ثابت ہوگئی، افسران و اہلکاروں میں سب انسپکٹر، اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) اور ہیڈ کانسٹیبل شامل ہیں۔دستاویز کے مطابق 2 افسران کو نوکری سے نکال دیا گیا جبکہ 15 افسران و اہلکاروں کی تنزلی کردی گئی، 6 اےایس آئیز کو ہیڈ کانسٹیبل بنا دیا گیا اور سب انسپکٹر کی اےایس آئی کے عہدے پر تنزلی کردی گئی۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ 8 ہیڈ کانسٹیبلز کی بھی کانسٹیبل کے عہدے پر تنزلی کر دی گئی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ڈائریکٹر ایف آئی اے شہزاد بخاری کا کہنا ہے کہ تمام افسران و اہلکاروں کے محکمانہ کارڈ بھی ضبط کر لیے، ملوث افسران و اہلکاروں کو ایڈمن برانچ ہیڈکواٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 17 officers and officials of the Federal Inv...
Optimized by Optimole