Tuesday, April 14Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Tag: fia in action

ایف آئی اے نے ویزا فراڈ میں ملوث 2 انسانی سمگلرز گرفتار کر لئے
اہم خبریں

ایف آئی اے نے ویزا فراڈ میں ملوث 2 انسانی سمگلرز گرفتار کر لئے

FIA arrests 2 human smugglers involved in visa fraud فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ویزا فراڈ میں ملوث 2 انسانی سمگلرز گرفتار کر لئے۔ترجمان کے مطابق ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے انسانی سمگلرز کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 2 انسانی سمگلرز کو پکڑ لیا، ملزمان کو چھاپہ مار کارروائی میں کامونکی سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان کی شناخت عمران حیدر اور فرخ مشتاق کے نام سے ہوئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث پائے گئے، ملزمان نے شہری کو کینیڈا بھجوانے کا جھانسہ دے کر بھاری رقوم بٹوری، ملزمان نے مجموعی طور پر شہری سے 9 لاکھ روپے بٹورے۔ترجمان کے مطابق ملزمان شہری کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور روپوش ہوگئے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ The Federal Investigation Agency (FIA) has arrested two human smugglers involv...
کراچی: آن لائن لاٹری کے نام پر لوٹنے والا بین الاقوامی گروہ گرفتار
اہم خبریں

کراچی: آن لائن لاٹری کے نام پر لوٹنے والا بین الاقوامی گروہ گرفتار

Karachi: International gang involved in online lottery robbery arrested آن لائن لاٹری کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والے بین الاقوامی گروہ کو کراچی میں گرفتار کرلیا گیا۔ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے لاٹری گینگ کے 4 ملزمان کو احسن آباد سے گرفتار کیا۔ملزمان آن لائن اور موبائل ایپ کے ذریعے ملکی و غیرملکی کرنسی میں کروڑوں کی ادائیگی کا جھانسہ دیتے تھے۔ملزمان نے حکومت کویت اور کویت پولیس کے لوگوز پر مبنی ڈیجیٹل بینرز بھی بنا رکھے تھے جبکہ بینرز کے ذریعے بھی غیر ملکیوں سے رقم بٹورنے کا سلسلہ جاری تھا۔ملزمان اسپوف کالز کے ذریعے ملکی و غیر ملکی شہریوں سے رابطہ کرتے تھے۔ فون کالز کے ذریعے ملزمان شہریوں کے ڈیبٹ، کریڈٹ کارڈز کی خفیہ معلومات بھی حاصل کرتے تھے۔پاس ورڈز اور کوڈز کے ذریعے ملزمان شہریوں کے اکاؤنٹس سے تمام رقم ٹرانسفر کرنے میں ملوث ہیں۔ An international gang that ...
ایف آئی اے نے یو اے ای کے وفد کی جعلی ویڈیوز بنانے والے 8 ملزمان گرفتار کرلیے
اہم خبریں

ایف آئی اے نے یو اے ای کے وفد کی جعلی ویڈیوز بنانے والے 8 ملزمان گرفتار کرلیے

FIA arrested 8 accused for making fake videos of UAE delegation ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم چودھری سرفراز نے کہا ہے کہ یو اے ای کے وفد کی جعلی ویڈیوز بنانے والے 8 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری سرفراز نے کہا کہ ملزمان اے آئی کے ذریعے جعلی ویڈیوز بناتے تھے۔ گرفتار ملزمان کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔ ملزمان نے اعتراف کیا کہ ان کو ہدایات آتی تھیں۔چودھری سرفراز نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف بھی پرچہ دیا گیا ہے، شہباز گل کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ کارروائی کے بعد ملزمان کے ریڈ وارنٹ جاری کریں گے، گرفتار ملزمان کے 95 فیصد فالوورز بھارت سے ہیں۔ Additional Director FIA Cybercrime Chaudhary Sarfraz has said that 8 suspects who made fake videos of the UAE delegation have been arrested.Speaking to the media...
ایف آئی اے نے گجرات، حافظ آباد سے 2 انسانی اسمگلرز گرفتار کرلیے
اہم خبریں

ایف آئی اے نے گجرات، حافظ آباد سے 2 انسانی اسمگلرز گرفتار کرلیے

FIA arrested 2 human traffickers from Hafizabad, Gujarat وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گجرات اور حافظ آباد میں کارروائی کرکے 2 انسانی اسمگلرز گرفتار کرلیے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق انسانی اسمگلر زین علی گجرات اور آصف شاہ کو حافظ آباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق زین علی نے جلالپور جٹاں کے رہائشی احسن کو یورپ بھجوانے کےلیے 45 لاکھ لیے، جسے لیبیا سیف ہاؤس میں قید رکھا گیا اور بعد میں وہ کشتی حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق آصف شاہ نے شہری کو رومانیہ بھجوانے کے عوض 8 لاکھ روپے لیے تھے۔ The Federal Investigation Agency (FIA) arrested 2 human traffickers in Gujarat and Hafizabad.According to FIA officials, human smugglers Zain Ali Gujarat and Asif Shah have been arrested from Hafizabad.According to authorities, Zain Ali took 45 lakhs to send Ahsan, a r...
ایف آئی اے کا افغان کیمپوں پر چھاپہ، انسانی سمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
اہم خبریں

ایف آئی اے کا افغان کیمپوں پر چھاپہ، انسانی سمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

FIA raid on Afghan camps, 2 suspects involved in human trafficking arrested وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے کوہاٹ میں واقع مختلف افغان کیمپوں پر چھاپے کے دوران انسانی سمگلنگ میں ملوث 2 افغان ملزمان کو گرفتار کرلیا۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے بذریعہ سمندر شہریوں کو غیر قانونی یورپ بھجوانے میں ملوث عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جاری ہیں۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے کوہاٹ زون نے ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایات پر انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 2 افغان لینڈ روٹ ایجنٹس کو گرفتار کر لیا۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت رحیم اللہ اور عبدالرحمان کے نام سے ہوئی، کارروائی کوہاٹ میں واقع افغان ریفیوجی کیمپس میں کی گئی، ملزمان سادہ لوح شہریوں کو سمندر کے راستے ایران اور ترکی سے یونان بھجوانے میں ملوث تھے۔ایف آئی اے ترجمان کا...
ایف آئی اے انٹرپول نے 2 خطرناک اشتہاری ملزمان کو یو اےای سے گرفتار کرلیا
اہم خبریں

ایف آئی اے انٹرپول نے 2 خطرناک اشتہاری ملزمان کو یو اےای سے گرفتار کرلیا

FIA Interpol arrested 2 dangerous advertising suspects from UAE ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے کارروائی کے دوران قتل کے مقدمے میں مطلوب 2 خطرناک اشتہاری ملزمان کو یواےای سے گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان علی رضا اور محمد نادر کو یو اے ای سے گرفتار کر کے لاہور ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان پنجاب پولیس کو مطلوب تھے، ملزمان کے خلاف 2023 میں سرگودھا اور ڈی جی خان میں مقدمہ درج کیے گئے تھے، ملزم محمد نادر کے خلاف تھانہ کوٹ مبارک، ڈی جی خان میں مقدمہ ہے جبکہ ملزم علی رضا کے خلاف تھانہ بھگتا والا سرگودھا میں مقدمہ درج ہے۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گئے تھے، ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کئے تھے۔ FIANCB Interpol arrested 2 dangerous advertisement suspects wanted in murder case from U...
Optimized by Optimole