لاپتہ افراد کے خاندانوں کیلیے 50 لاکھ روپے فی کس کا امدادی پیکج
A relief package of Rs 50 lakh per person for the families of the missing persons
وفاقی کابینہ نے لاپتہ افراد کے خاندانوں کیلئے 50 لاکھ روپے فی کس امدادی پیکج کی منظوری دیدی۔ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں بتایا گیا کہ لاپتہ افراد پرکمیشن گزشتہ ایک دہائی سے کام کر رہا ہے وزیراعظم شہبازشریف نے تمام جماعتوں پر مشتمل کمیٹی قائم کی جب کہ نگران حکومت میں لاپتہ افراد سے متعلق کمیٹی دوبارہ تشکیل دی گئی اور اب کابینہ نے لاپتہ افراد کے لواحقین کے لیے امدادی پیکیج کی منظوری دی ہے۔وفاقی کابینہ کو لاپتہ افراد کے حوالے سے تشکیل بین الوزارتی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا افغان جنگ کے بعد دہشتگردی نے پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور دہشتگردی کی وجہ سے پاکستان کو کئی طرح کے اندرونی چیلنجز کا سامنا ہے، رپورٹ کی تیاری میں قانون نافذ کرنے والے اد...


