Thursday, April 16Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Tag: explained discussion for ias upsc in hindi

قلات میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پنجاب کے 4 مزدورجاں بحق
اہم خبریں

قلات میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پنجاب کے 4 مزدورجاں بحق

4 Punjabi laborers killed in firing by armed men in Kalat بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 مزدور جاں بحق ہوگئے۔لیویز حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 مزدور جاں بحق ہوگئے، مزدور ٹیوب ویل پر کام کر رہے تھے، فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے مزدوروں کا تعلق پنجاب سے ہے۔ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے مزدوروں میں 3 کا تعلق صادق آباد اور 1 کا تعلق رحیم یارخان سے ہے، جاں بحق ہونے والے مزدور صادق آباد سے خضدار میں بورنگ کا کام کرنے کے لیے گئے تھے جن کی شناخت منور ،ذیشان، امین ،اور دلاور کے نام سے ہوئی۔دوسری جانب ورثا کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے مزدورں کی لاشیں کوئٹہ کے ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کردی گئی ہیں۔علاوہ ازیں مقتولوں کی اطلاع ملنے کے بعد ان کے آبائی علاقے کی فضاء سوگوار ہو گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ ہف...
کوئٹہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل جاں بحق
اہم خبریں

کوئٹہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل جاں بحق

Quetta: Deputy Superintendent of Prison killed in firing by unknown persons بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں جیل روڈ پر نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد قاسم موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ حاجی محمد قاسم رئیسانی جیل سے اپنی گاڑی میں گھر کی طرف روانہ ہوئے جیل روڈ پر مرک مارکر فیکٹری کے قریب سپیڈ بریکر پر جونہی گاڑی آہستہ ہوئی تو نامعلوم مُسلح ملزمان نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ شدید زخمی ہوگئے تاہم ڈپٹی سپرنٹیڈنٹ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئے، ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ پولیس نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔پولیس کے مطابق مقتول کے سر اور چہرے پر گولیاں لگیں جس سے ان کی موت و...
Optimized by Optimole