منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقاب، 2 غیرملکی منشیات فروش گرفتار
Drug smuggling network exposed, 2 foreign drug dealers arrested
لاہور میں غیر ملکی منشیات اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی میں 2 غیرملکی منشیات فروشوں کو گرفتارکر لیا گیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویژن کی سربراہی میں ایس ایچ او فیصل ٹاؤن نے خفیہ اطلاع پر پولیس ٹیم کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے 2 غیر ملکی منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان عالے عبداللہ اور جمعہ حماسی کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی اڑھائی کلو سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی۔ ملزمان کا تعلق تنزانیہ سے ہے۔ دونوں ملزمان نے علاقہ غیر سے منشیات منگوا کر تعلیمی اداروں، ہوسٹلز، کالجز اور یونیورسٹیز کے اطراف فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔دوسری جانب اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف ) کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ کارروائیوں کے دوران اف...





