برطانیہ کی پہلی پاکستانی نژاد مسلمان لارڈ چانسلر
Britain's first Muslim Lord Chancellor of Pakistani origin
برطانوی رکنِ پارلیمنٹ شبانہ محمود نے برطانیہ کی پہلی مسلمان لارڈ چانسلر کے طور پر حلف اٹھا لیا۔ یہ ایک تاریخی موقع تھا جب پاکستانی نژاد شبانہ محمود نے قرآن پاک پر حلف اٹھایا اور قانون کی حکمرانی کے دفاع اور انسانی حقوق کی پاسداری کا عہد کیا۔تقریب کی صدارت کرتے ہوئے پہلی خاتون چیف جسٹس ڈیم سو کار نے اس موقع کے متعدد تاریخی پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ آج کوئی ایک نہیں تین تاریخی چیزیں ہوئی ہیں، پہلی خاتون لارڈ چانسلر نے حلف اٹھایا، پہلی بار کسی لارڈ چانسلر نے قرآن پر حلف اٹھایا اور پہلی بار ایک خاتون چیف جسٹس نے لارڈ چانسلر کا حلف لیا، یہ سنگ میل ہمارے آئین کے ارتقاء کا مظہر ہے۔شبانہ محمود نے اِس اعزاز پر اظہار تشکر کیا، انہوں نے بتایا کہ وہ کیسے برمنگھم کے ایک عام علاقے میں اپنے والدین کی کارنر شاپ میں کام کرتی تھیں اور ...

