کشمیر بنے گا پاکستان، افغان بھائی بھارت کے آلہ کار نہ بنیں: ترجمان پاک فوج
Kashmir will become Pakistan, Afghan brothers should not become tools of India: Pakistan Army spokesperson
ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان، بھارت افغانستان کو پاکستان کے خلاف استعمال کرتا ہے، افغان بھائی دہشت گردوں کو اپنے ملک میں جگہ نہ دیں اور بھارت کے آلہ کار بھی نہ بنیں۔خیبرپختونخوا کی جامعات کے 2500 سے زائد طلبہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کے ساتھ خصوصی نشست میں شرکت کی، ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار اور ملی نغموں کی گونج نے فضا کو جذبہ حب الوطنی سے بھر دیا، ”پاکستان ہمیشہ زندہ باد“ اور ”پاک فوج زندہ باد، کشمیر بنے گا پاکستان“ جیسے فلک شگاف نعروں نے ماحول کو گرما دیا۔نشست کے دوران پختون طلبہ نے اپنے جوش و جذبے کا اظہار کرتے ہوئے دشمن کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھ...





