بھارتی فوج کا آپریشن بنیان مرصوص سے فوجی اڈوں پر تباہی کا اعتراف
Indian Army admits destruction at military bases during Operation Banyan Marsus
پاکستان کی جوابی کارروائی پر بھارتی فوج نے بڑے پیمانے پر تباہی کا اعتراف کر لیا۔بھارتی فوج کے مطابق پاکستان نے 26 سے زائد مقامات پر حملے کئے، فوجی اڈوں پر ساز وسامان اور عملے کو نقصان پہنچا، پاکستان نے بھارتی پنجاب میں فضائی اڈے کو نشانہ بنانے کیلئے تیز رفتار میزائل کا استعمال کیا۔دوسری جانب بھارتی وزارت دفاع اور وزارت خارجہ نے بھی اعتراف کیا ہے کہ پاکستان نے ہمارے فوجی اڈوں کو حملے کر کے نقصان پہنچایا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ادھم پور، آدم پور اور شیر کوٹ ائیر بیسر سمیت اکھنور، جموں، بھٹنڈا، سرسہ، سسرام، برنالہ، مامون سمیت کئی ائیر فیلڈ کو تباہ کیا اور فوجی چوکیوں کو بھی اڑایا ہے۔پاکستان نے بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی الیکٹرک کمپنی پر سائبر حملہ کر کے بجلی کا نظام مکمل...


