Friday, April 17Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Tag: damascus

دمشق: کار بم دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہو گئی
انٹرنیشنل

دمشق: کار بم دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہو گئی

Damascus: Car bomb explosion, death toll rises to 20 شام کے دارالحکومت دمشق میں گزشتہ روز کار میں ہونے والے بم دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہو گئی۔عرب میڈیا کے مطابق 1 ماہ کے اندر دمشق میں ہونے والا یہ 7 واں واقعہ ہے جس میں کسی گاڑی میں بم نصب کیا گیا تھا، یہ ترک اور کُرد حمایت یافتہ گروپس میں تصادم کا شاخسانہ ہے۔شامی صدر کے دفتر کی جانب سے واقعے کا نوٹس لیا گیا ہے، جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے میں ملوث لوگوں سے اس کا حساب ضرور لیا جائے گا، جرم میں شامل لوگوں کو ناصرف سزا دی جائے گی بلکہ مثال بھی بنایا جائے گا۔شامی شہری دفاع کے مطابق اس المناک واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں 11 خواتین اور 3 بچے بھی شامل ہیں۔گاڑی میں بم دھماکے کی ذمے داری تاحال کسی بھی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔ The death toll from a car bomb explosion in the Syrian capital Damascus yesterday has risen to ...
دمشق میں زوردار دھماکے
انٹرنیشنل

دمشق میں زوردار دھماکے

Heavy explosions in Damascus شامی آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد شام کا دارالحکومت دمشق زوردار دھماکوں سے گونج اُٹھا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی آرمی ریڈیو کے مطابق اسرائیلی فوج نے شام میں 250 سے زائد اہداف پر فضائی حملے کیے ہیں جن کے چند گھنٹوں بعد ہی آج صبح دمشق میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔برطانیہ میں قائم جنگی مانیٹر کے مطابق اسرائیل اتوار سے شامی کی اہم ترین فوجی تنصیبات کو نشانہ بنا کر تباہ کر رہا ہے۔سیرین آبزرویٹری کے مطابق شام میں الاسد حکومت کے گرنے کے بعد سے اب تک 310 اسرائیلی حملے ہوچکے ہیں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی شام میں پیش قدمی جاری ہے، اسرائیلی فوج نے شام کے 20 اہم علاقوں پر چوکیاں بنالیں جبکہ اسرائیلی فوج دمشق سے صرف 20 کلو میٹر کی دوری پر ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہ...
Optimized by Optimole