شکیب الحسن کا ٹیسٹ اور ٹی 20 انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
Shakib-ul-Hasan announces retirement from Test and T20 Internationals
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شکیب الحسن نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل کانپور میں پریس کانفرنس میں شکیب الحسن نے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر کرکٹ بورڈ بنگلہ دیش میں الوداعی ٹیسٹ میچ کھیلنے کی اجازت نہیں دیتا تو بھارت کیخلاف ٹیسٹ میرے کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ میں نے میرپور میں اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے کی خواہش کا اظہار بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے کیا ہے، اس حوالے سے بورڈ نے مجھ سے اتفاق کیا۔یاد رہے کہ سابق وزیرِاعظم حسینہ واجد کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران شکیب الحسن کو قتل کے ایک مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔
Bangladesh cricket team's famous all-rounder Shakib Al Hasan has announced his retire...





