سونو سود کے وارنٹِ گرفتاری جاری
Arrest warrant issued for Sonu Sood
بالی ووڈ اداکار سونو سود کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔بھارتی پنجاب کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے 51 سالہ سونو سود کے مبینہ مالی فراڈ میں ملوث ہونے کے کیس میں وارنٹِ گرفتاری جاری کیے۔اداکار کو عدالت طلب کیا گیا تھا تاہم ان کے پیش نہ ہونے کے بعد ان کے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے گئے۔اس کیس کی اگلی سماعت 10 فروری کو ہو گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق لدھیانہ کے وکیل راجیش کھنہ نے موہت شکلا نامی شخص کے خلاف یہ مقدمہ دائر کیا ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ مجھے جعلی سرمایہ کاری کرنے کا لالچ دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس کیس میں بالی ووڈ اداکار سونو سود پر بالواسطہ طور پر ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
Arrest warrant issued for Bollywood actor Sonu Sood.The judicial magistrate of Indian Punjab has issued an arrest warrant for 51-year-old Sonu Sood in a case of...



