پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج کرسمس منا رہی ہے
The Christian community around the world, including Pakistan, is celebrating Christmas today
پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرسمس کے رنگ، گھروں کے باہر کرسمس ٹری کی رنگینیاں، چرچز کی بھی تزئین و آرائش کی گئی۔دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری آج کرسمس منا رہی ہے، کراچی کے سینٹ پیٹرک چرچ میں کرسمس کی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مسیحی برادری نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔حیدرآباد میں رات گئے سینٹ فرانس چرچ میں کرسمس کے حوالے سے دعائیہ تقریب ہوئی اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں، تقریب میں مسیحی خواتین ، بچوں اور نوجوانوں نے شرکت کر کے ملک وقوم کی خوشحالی اور سلامتی کیلئے دعائیں مانگی۔فیصل آباد میں مسیحی خواتین نے کرسمس کیلئے خریداری کیں جبکہ گوجرانوالا کے کرسمس بازار میں مسیحی برادری کیلئے 20 فیصد تک ڈسکاؤنٹ تھا۔ادھر کوئٹہ میں بیکریوں اور کیک شاپس میں کرسمس کے حوالے سے ڈیزائن کردہ کیک...


